حالیہ انتخابات گزشتہ الیکشن سے زیادہ شفاف تھے چیف الیکشن کمشنر
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن حقیقت میں امیدواروں کو ایک غیر جانبداراورتفریق سے پاک میدان دینے میں کامیاب
ISLAMABAD:
چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے حالیہ انتخابات کو پاکستان میں ہونیوالے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ شفاف اور غیر جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن حقیقت میں امیدواروں کو ایک غیر جانبدا راور تفریق سے پاک میدان دینے میں کامیاب رہا۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے دورہ کے موقع اجلاس کے دوران کیا ۔اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور'جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔چیف الیکشن کمشنر نے کٹھن حالات کے باوجود عام انتخابات 2013 کے کامیاب انعقاد کیلیے تمام افسران کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام تر مخالفت اور مشکلوں کے باوجود اپنے آئینی فریضے کی تکمیل میں کامیاب رہا۔
انھوں نے حالیہ انتخابات کو پاکستان میں ہونے والے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں زیادہ شفاف اور غیر جانبدار قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن حقیقت میں امیدواروں کو ایک غیر جانبدا ر اور تفریق سے پاک میدان دینے میں کامیاب رہا، انتخابات کا مطلب لوگوں کی طاقت کا مظاہرہ ہے او ر حالیہ انتخابات میں پاکستان کی عوام نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے (ر) ڈسٹرکٹ سیشن جج سیف الرحمن کی سربراہی میں قائم کردہ الیکشن ٹربیونل کا بھی دورہ کیا۔