جماعت اسلامی کے 4ارکان کا بعض وزرا کے رویے کیخلاف اسمبلی سے بائیکاٹ

ارکان اسمبلی جن میں محمدعلی،بہرام خان،مظفر سید اورسعیدگل شامل ہیں نے گزشتہ روز بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا


عمیر محمد زئی June 22, 2013
ارکان اسمبلی جن میں محمدعلی،بہرام خان،مظفر سید اورسعیدگل شامل ہیں نے گزشتہ روز بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا فوٹو: ایکسپریس نیوز

خیبرپختونخوا حکومت میں شامل بعض وزراء کے رویے کیخلاف جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے چارارکان اسمبلی نے بجٹ سیشن کابائیکاٹ کردیا اورمطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں آخری حد تک جانے کا عندیہ دیاہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل بعض طاقتور وزراء نے دیرپائیں اوردیربالا سے تعلق رکھنے والے چارارکان اسمبلی کے منصوبوں کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نہیں کیاجس پرمذکورہ ارکان اسمبلی نے کافی احتجاج کیااوراپنی اعلیٰ قیادت کوبھی اس واقعہ سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی جن میں محمدعلی،بہرام خان،مظفر سید اورسعیدگل شامل ہیں نے گزشتہ روز بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیااوردھمکی دی کہ اگر تین دن کے اندر ان کے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔جماعت اسلامی کے مذکورہ اراکین اور پارٹی قیادت سے رابطہ کرنیکی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |