آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں مولانا فضل الرحمن

پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کے لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، سربراہ ایم ایم اے

شاہراہ قائدین پر ایم ایم اے کے تحت ’تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ‘ کے اجتماع سے خطاب۔ فوٹو: آن لائن

متحدہ مجلس عمل کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ناموس رسالتؐ تحریک کو جاری رکھنے اعلان کیا ہے اور ملک بھر کے ضلعی ہیڈکواٹرز میں آج بعد نمازجمعہ پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

شاہراہ قائدین پر متحدہ مجلس عمل کراچی کے تحت ''تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ'' کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی کی رہائی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ناموس رسالتؐ تحریک کو جاری رکھنے اعلان کیا ہے اور ملک بھر کے ضلعی ہیڈکواٹرز میں آج بعد نمازجمعہ پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ اور 25نومبرکو سکھر میں ختم نبوت کانفرنس ہوگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ یہ مسئلہ کسی قانون کے تحت فیصلہ دینے کا نہیں ہے بلکہ بیرونی دباؤ پر یہ فیصلہ دے کر ہماری نظریاتی قومی آزادی اور خومختاری سلب کی گئی ہے پارلیمنٹ میں ایک لابی حرکت میں آگئی ہے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کے لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ لوگ کس طرح کی ریاست مدنیہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اس حکومت سے جو پہلا کام لینا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا۔ دوسرا کام قادیانیوں کو سہولت پہنچانے کا اور تیسرا کام آئی ایم ایف کی طرف بھیجنے کا ہے۔

اجتماع سے ایم ایم اے کے مرکزی نائب صدرعلامہ ساجد میر، مولانا عبد الغفور حیدری، صاحبزادہ شاہ اویس نورانی، معراج الہدیٰ صدیقی، مولانا راشد محمود سومرو، علامہ شبیر محثمی، محمد حسین محنتی، علامہ ناظر عباس تقوی، ایم ایم اے کراچی کے صدرحافظ نعیم الرحمن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story