اورکزئی میںجھڑپیں8شدت پسندہلاک2اہلکارزخمی

عید کے بعد مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلیے مشترکہ کوششیں کریںگے،عماہدین

عید کے بعد مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلیے مشترکہ کوششیں کریںگے،عماہدین۔ فوٹو: فائل

اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں اورسیکیورٹی فورسزکے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکار زخمی جبکہ8شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق مامونزئی میں ملبراس کے مقام پرفورسز کا دستہ گشت پر تھا کہ شدت پسندوںنے فائرنگ شروع کردی جس میں سپاہی اکرام اوررشید شدید زخمی ہوگئے ، فوج کی جوابی کارروائی میں 8عسکریت پسند مارے گئے ۔


دوسری جانب غونڈی کلے ، ملا پٹی اور کورونچکی میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں غاروں میں چھپایا ہوااسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔آن لائن کے مطابق کرم ایجنسی کے صدر بازار میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے ،ایک بم کو ناکارہ بنادیا گیا ،مزید دھماکوں کے خدشے کے پیش نظرصدر بازار بندکرادیا گیا ۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق گومل زام ڈیم کے اغوا ہونے والے واپڈا اہلکاروںکی بازیابی کیلیے پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کی زیرصدارت محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ ہوا ،عمائدین کا کہنا تھا کہ عید کے بعد مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلیے مشترکہ کوششیں کریںگے ،ہمیں عید تک مہلت دی جائے ،پولیٹیکل ایجنٹ نے محسود قبائل کے مطالبے پر 24 اگست تک مہلت دیکر دوبارہ گرینڈ جرگہ طلب کرلیا ۔
Load Next Story