96 فیصدپاکستانی بائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے رجسٹرڈ

سندھ ،بلوچستان اورفاٹامیںرجسٹریشن جاری ہے،ہدف اس سال مکمل کرلیاجائیگا،نادراترجمان


Numainda Express August 18, 2012
سندھ ،بلوچستان اورفاٹامیںرجسٹریشن جاری ہے،ہدف اس سال مکمل کرلیاجائیگا،نادراترجمان۔ فوٹو: فائل

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیاہے جہاں کی 96 فیصد بالغ آبادی کوبائیومیٹرک ٹیکنالوجی کے ذریعے رجسٹرڈکیاگیاہے،نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کے اندراج کیلیے یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی تھی۔یہ بات نادرا ترجمان نے جمعہ کوجاری بیان میں کی۔

ترجمان نے کہا کہ آزادکشمیر اور صوبہ خیبرپختونخوا میں رجسٹریشن کی سطح 99.9 فیصد ہے ۔ پنجاب میں 99 فیصد، گلگت بلتستان میں 89 فیصد،سندھ اور فاٹا میں 88 فیصد اوربلوچستان میں 76 فیصد آبادی کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ نادراکی توجہ اب سندھ اوربلوچستان پرہے اورفاٹامیں امن وامان کی صورت حال کے باوجودرجسٹریشن کے کام کومکمل کیاجارہاہے اوریہ ہدف اس سال مکمل کرلیاجائے گا۔

چیئرمین نادرا کی ہدایات کے تحت نادرا نے جنگی بنیادوں پرملک بھر میں غیر اندراج شدہ شہریوں کی رجسٹریشن کیلئے ایک کریش پروگرام شروع کیا ہے۔ نادرا ہرممکن کوشش کررہاہے کہ غیراندراج شدہ افرادخصوصی طورپرخواتین کی رجسٹریشن جلدازجلدکی جائے تاکہ ان کے ووٹ کاحق،تعلیم،صحت، روزگاراوردیگرسہولتوں کویقینی بنایاجاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں