
سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمین اور کوچنگ اسٹاف یہ سمجھ ہی نہیں پارہے کہ بیٹنگ میں ناکامیوں کی بڑی وجہ شارٹ بال کھیلنے میں کمزوری ہے، صلاحیت اور تکنیک دونوں ہی نظر نہیں آتے، پوری ٹیم میں کوئی ایک بھی بیٹسمین ایسا نہیں جو اچھا ہک اور پل شاٹ کھیل سکے یا پھر کم از کم ایسی گیندوں کو چھوڑ ہی سکے، اگر ان مسائل پر فوری توجہ نہ دی گئی تو پاکستان کی ٹاپ آرڈر دورہ جنوبی افریقا میں بھی ایسی ہی صورتحال سے دوچارہ ہوگی۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں درست شاٹ سلیکشن کے ساتھ رن ریٹ برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے، ڈاٹ بال ہمیشہ ہی ٹیم کی پریشانی میں اضافہ کرتے ہیں، اس ضمن میں کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں دونوں کو کام کرنا ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔