آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی حمزہ شہباز سے ڈھائی گھنٹے تفتیش
نیب کے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثوں اور صاف پانی کمپنی میں مداخلت پر سوالات
نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور میں گرفتار شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ان کے دونوں بیٹوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کو تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا۔ سلمان شہباز بیرون ملک ہونے کے باعث نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم حمزہ شہباز نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوگئے۔
نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثوں، رمضان شوگر مل کا قومی خزانے سے نالہ بنوانے اور صاف پانی کمپنی میں غیر ضروری مداخلت پر سوالات کئے جس پر حمزہ شہباز دو گھنٹے سے زائد نیب کی ٹیم کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے حمزہ کو مزید ایک سوالنامہ تھما دیا جس کا جواب ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔