افغانستان فائرنگ سے مزید 2 امریکی فوجی ہلاک جوابی کارروائی میں 2 افغانستان اہلکار مارے گئے

مغربی صوبہ فرح میں افغان پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے 2 امریکی فوجیوں کوہلاک کردیا ہے۔

نیٹو فورسز پرصوبہ فرح اورقندھار میں فائرنگ ہوئی،وائٹ ہائوس کا افغانستان میں بڑھتے ہوئے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار

افغانستان میں دو پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک امریکی فوجی سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے،جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے ہیں، ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی صوبہ فرح میں افغان پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے 2 امریکی فوجیوں کوہلاک کردیا ہے،ایساف ترجمان کے مطابق فرح میں ایک مقامی اہلکار نے اچانک دوامریکی فوجیوں پرفائرنگ کردی جس میں وہ دونوں مارے گئے، ترجمان کے مطابق حملہ آورکوجوابی کارروائی میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے، نیٹو کے اعدادو شمار کے مطابق اس نوعیت کے28 حملوں میں اب تک 39 غیرملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔


دریں اثناء صوبہ قندھار میں ایک اور افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی جس میں متعدد افغان اور اتحادی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں،جوابی کارروائی میں دوسرا حملہ آور بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا، مقامی حکام کے مطابق فائرنگ میں2 افغان اور ایک امریکی فوجی زخمی ہوا ہے۔آن لائن کے مطابق امریکا نے افغانستان میں نیٹو کے ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں سات امریکی فوجیوں کی ہلا کت پر افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان امریکیوں اور افغان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنھوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھودیا ہے،وائٹ ہائوس نے امریکی فوجیوں پر حملے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story