’’فرینڈزآف سیریا‘‘ کے اجلاس میں رکن ممالک کا شامی باغیوں کی سیاسی اورفوجی مدد کرنے پراتفاق

لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور ایران شامی صدر بشار الاسد کی مدد اور وہاں اپنی خفیہ دخل اندازی بند کریں،فرانسیسی وزیرخارجہ


AFP June 22, 2013
اجلاس میں شریک 2 کے علاوہ تمام ممالک نے فوجی کونسل کے ذریعے شامی باغیوں کو مدد فراہم کرنے کے طریقے سے اتفاق کیا، قطری وزیر اعظم۔ فوٹو: اے ایف پی

قطر کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ فرینڈز آف سیریا " کے اجلاس میں رکن ممالک نے شام کے باغیوں کی فوجی اورسیاسی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

شام میں جاری خانہ جنگی اور اس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے دارالحکومت دوحا میں مذاکراتی اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ، مصر، فرانس، جرمنی ، اٹلی، قطر، اردن، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے اعلیٰ سطح کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے قطر کے وزیراعظم شیخ حماد بن جاسم الثانی نے بتایا کہ اجلاس کےدوران شام کی فوج کے موجودہ توازن اور ملک کی موجودہ صورتحال میں تبدیلی کے حوالے سے خفیہ فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں شریک 2 کے علاوہ دیگر تمام ممالک نے فوجی کونسل کے ذریعے شامی باغیوں کو مدد فراہم کرنے کے طریقے سے اتفاق کیا ہے۔

قبل ازیں اجلاس میں شریک فرانسیسی وزیر خارجہ لورنٹ فیبئس کا کہنا تھاکہ تمام ممالک نے لبنان کی مسلح سیاسی تنظیم حزب اللہ اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی صدر بشار الاسد کی مدد اور وہاں اپنی خفیہ دخل اندازی بند کریں۔

واضح رہے کہ شام کی موجودہ فوج اور صدر بشار الاسد کو ایران اور حزب اللہ کی حمایت کے ساتھ ان کی مدد بھی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں