مذاکرات ناکام ہوئے تو پھر طالبان کو قطر میں اپنا سیاسی دفتر بھی بند کرنا ہوگا جان کیری

ابھی یہ وثوق سے نہیں کہہ سکتا کہ طالبان سے تعطل کا شکارہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع ہو بھی پائیں گے یا نہیں، جان کیری


ویب ڈیسک June 22, 2013
امریکا کو افغان طالبان سے مذاكرات درست سمت میں ہونے اور ان كا نتیجہ مفاہمت كی صورت میں نكلنے كی امید ہے، جان کیری فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو پھر اسے قطر میں اپنا سیاسی دفتر بھی بند کرنا ہوگا۔


امریکی وزیر خارجہ نے كہا كہ ابھی وہ یہ بات وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ افغان طالبان سے تعطل کا شکار ہونے والا مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہو بھی پائے گا یا نہیں تاہم اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو پھر طالبان کو بھی قطر میں کھولا گیا اپنا سیاسی دفتر بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو افغان طالبان سے مذاكرات درست سمت میں ہونے اور ان كا نتیجہ مفاہمت كی صورت میں نكلنے كی امید ہے۔


واضح رہے کہ طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنا سیاسی دفتر کھولا تھا جس پر افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان کے جھنڈے اور ان کی جانب سے لگائی گئی تختی جس پر ''اسلامی امارات افغانستان'' لکھا تھا اس پر امریکا سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں