کراچی سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ متعدد افراد زخمی

سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے گرفتار دہشت گرد بھی قید ہیں، وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان


ویب ڈیسک June 22, 2013
دستی بم حملوں میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

TOKYO: سینٹرل جیل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے یکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی بی کالونی میں واقع سینٹرل جیل پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان پل پر سے 2 دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، پہلے دھماکے کی شدت نسبتاً کم تھی تاہم دوسرا انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ امدادی ٹیموں کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از قت ہوگا کہ دھماکے کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما ہیں تاہم سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے گرفتار دہشت گرد بھی قید ہیں اور دھماکوں کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی صحیح صورتحال کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق ایک دستی بم آئی جی جیل کے دفتر کے باہر جبکہ دوسرا جھاڑیوں میں گرا اور دھماکوں کا مقصد جیل انتظامیہ کو خوفزدہ کرنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں