چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے بات چیت کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کیا نجی ٹی وی سے گفتگو میں حقائق کے برعکس کوئی بات کی گئی، نیب اعلامیہ


ویب ڈیسک November 09, 2018
اپوزیشن نے ڈی جی نیب لاہور کے انٹریو کے معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی فوٹو: فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی نجی ٹی وی سے گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کا سارا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب تمام اراکین اسمبلی کا احترام کرتا ہے جب کہ ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ کیا نجی ٹی وی سے گفتگو میں حقائق کے برعکس کوئی بات کی گئی اور نیب لاہور کے سربراہ کی گفتگو سے معزز اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کس طرح ہوا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈی جی نیب کے انٹرویو کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

دوسری جانب اپوزیشن نے ڈی جی نیب لاہور کے انٹریو کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب لاہور کے سربراہ شہزاد سلیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہباز شریف کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں