پیپلزپارٹی کا پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر ن لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ
چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو کا پنجاب میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سے مشاورت کے بعد فیصلہ
پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایوان بالا کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پارلیمانی جماعتوں نے آپس میں رابطے تیز کردیے، حکومتی جماعت تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے ووٹ کو تقسیم ہونے سے بچا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سینیٹ کی دونوں نشستوں پر(ن) لیگ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری کا پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پنجاب میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ
حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی دونوں نشستوں پر (ن) لیگ کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، ہمارا مقابلہ فاشسٹ جماعت سے ہے جن کا ساتھ نہیں دیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ (ن) لیگ کے ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی پنجاب کی دو سینیٹ نشستوں پر ضمنی انتخاب 15 نومبر کو ہوگا۔