مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 099 فیصد کا نمایاں اضافہ
انڈے،آلو،ٹماٹر،گندم،آٹے، مرغی،ایل پی جی،پٹرول، ڈیزل سمیت32 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے0.99 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ صرف 3اشیا کے نرخ میں کمی ہوئی اور 18اشیا کے دام برقرار رہے۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 20 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سب سے زیادہ قیمت انڈے کی 8.50 روپے فی درجن بڑھی جبکہ آلو8.37، سگریٹس 8.29 فیصد، ایل پی جی 4.19 فیصد، ٹماٹر 4.16 فیصد، گندم 2.14 فیصد، آٹا 1.85 فیصد،زندہ مرغی 1.69 فیصد، پٹرول 1.67 فیصد، ڈیزل 1.66 فیصد، نہانے کا صابن 1.56 فیصد، چینی 1.24 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 1.23 فیصد، اری6 چاول 1.15فیصد، چائے تیار فی کپ 0.95 فیصد اور گھی کھلا 0.94 فیصد فی کلو مہنگا ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل، گڑ، بکرے کے گوشت، دال چنا، بڑے کے گوشت، کیلے، جلانے کی لکڑی، دال مسور، پیاز، تازہ دودھ، کپڑے دھونے کے صابن، دہی، پکانے کاتیل، دال مونگ، سرسوں کے تیل اور انرجی سیور کے دام بھی بڑھے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے صرف 3 اشیا کی قیمتوں میں معمولی کم ہوئی جن میں لہسن، دال ماش اور سرخ مرچ پسی ہوئی شامل ہیں۔ پاکستان بیوروشماریات کے مطابق 20 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح سال بہ سال 4.96 فیصد بڑھی، ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ اثر 8 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے طبقے پر 1.03 فیصد کا ہوا جبکہ اس سے زیادہ کمانے والے گروپوں پر بوجھ میں 0.97 سے0.99 فیصد اضافہ ہوا۔