بھارت کے شمال مشرقی علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری

ہزاروں لوگوں کی ہجرت سے ملکی یکجہتی خطرے میں پڑگئی ہے، وزیراعظم منموہن سنگھ۔

مرکزی اور ریاستی حکومتیںلوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں،منموہن۔ فوٹو: اے ایف پی

مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی یقین دہانیوں کے باوجود شمال مشرقی ریاستوں کے طلبا اور ملازمین کا بنگلور، پونے اور حیدرآباد جیسے شہروں سے انخلا جاری ہے۔ اس رجحان کی وجہ حال ہی میں آسام میں تشدد کے واقعات کے بعد کشیدگی دیگر علاقوں میں پھیلنے کے خدشات ہیں۔


گزشتہ شام وزیراعظم منموہن سنگھ نے یقین دلایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں شمال مشرقی علاقوں کے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کی پوری کوشش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ افواہیں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارووئی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں لوگوں کی ہجرت سے ملکی یکجہتی خطرے میں پڑگئی ہے۔

شمال مشرقی علاقوں کے سب سے زیادہ لوگ بنگلور سے واپس گئے ہیں۔ افواہیں پھیلنے کے بعد اب چینئی سے بھی شمال مشرقی علاقوں سے لوگ اپنی ریاستوں کو واپس جا رہے ہیں۔ آسام کے علاقوں کوکھرا جھار ،چیرانگ اور ڈوبری میں فسادات کے بعد اب بھی لاکھوں لوگ ریلیف کیمپوں میں پناہ گزین ہیں۔
Load Next Story