ڈوبنے والی لانچ کے ایک مسافر کی لاش کیماڑی سے مل گئی

بشیر بلوچ اپر گذری کا رہائشی اور ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، لاش ورثا کے حوالے


Staff Reporter June 23, 2013
بشیر بلوچ اپر گذری کا رہائشی اور ویلڈنگ کا کام کرتا تھا، لاش ورثا کے حوالے۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

کیماڑی میں ڈوبنے والی بدقسمت لانچ کے ایک مسافر کی لاش کیماڑی کے ساحل سمندر سے مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی سے ہفتہ کی سہ پہر ایک اور شخص کی ڈوبی ہو ئی لاش ملی جسے سمندر سے نکالنے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس کی شناخت 32 سالہ بشیر بلوچ ولد عثمان بلوچ کے نام سے کر لی گئی، متوفی پنجاب کالونی اپر گذری کا رہائشی بتایا جاتا ہے، ایس ایچ او ڈاکس آصف جاکھرانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص ویلڈنگ کا کام کیا کرتا تھا۔



متوفی کے ورثا کسی قسم کی کارروائی کرانا نہیں چاہتے تھے جس پر متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی انھوں نے مزید کہا کہ متوفی اس ہی بدقسمت لانچ میں سوار تھا جو جمعہ کی صبح کیماڑی سے بابا بھٹ جزیرے جا رہی تھی اور لانچ میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہو گئے تھے جس کے بعد لانچ اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکی تھی، انھوں نے بتایا کہ لانچ میں سوار47 افراد کو جمعے کے روز ہی طویل ریسیکیو آپریشن کے بعد سمندر سے نکال لیا گیا تھا تاہم ایک شخص کی لاش گزشتہ سہ پہر ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں