نیب نے شہباز شریف کو ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا


ویب ڈیسک November 10, 2018
نیب لاہور نے شہباز شریف کی گرفتاری رمضان شوگر ملز کیس میں ظاہر کی۔

نیب نے رمضان شوگر ملز کیس میں بھی شہباز شریف کی گرفتاری ظاہر کردی جبکہ احتساب عدالت نے انہیں مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

نیب حکام نے آشیانہ اقبال کرپشن اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی تاکہ مزید تفتیش کی جاسکے۔ عدالت نے شہباز شریف کا 14 روزہ ریمانڈ منظور کرکے نیب کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔

علاوہ ازیں قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا، نیب نے شہباز شریف کی رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتاری ظاہر کی۔ وکیل نیب وارث علی جنجوعہ کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری آج صبح ظاہر کی گئی۔

نیب حکام کے مطابق چنیوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے شہباز شریف کی ذاتی شوگر ملز (رمضان شوگر ملز) سےآلودہ پانی کی نکاسی کے لیے 25 کلومیٹر طویل پختہ نالہ تعمیر کیا تھا، سرکاری ریکارڈ میں نالے کی تعمیر کا مقصد اطراف کے دیہات کے سیوریج پانی کا نکاس ظاہر کیا گیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق عملی طور پر یہ نالہ رمضان شوگر ملز کے آلودہ پانی کو سیم نہر میں ڈالنے کے لیے بنایا گیا تھا اور اس پر 60 کروڑ روپے لاگت آئی تھی جب کہ پل کی تعمیر کے لیے غیرقانونی طور پر احکامات سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے جاری کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |