عراق میں پھنسے تمام زائرین کو بحفاظت وطن واپس پہنچا دیا گیا دفتر خارجہ

120 زائرین کو بے یارومدد گار چھوڑنے پر ٹور آپریٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، ترجمان


ویب ڈیسک November 10, 2018
پاکستانی سفارتخانہ نے زائرین کی واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق میں پھنسے تمام 120 زائرین کو بحفاظت وطن واپس پہنچا دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق عراق میں پھنسے تمام زائرین کو بحفاظت وطن واپس پہنچا دیا گیا، تمام ہم وطنوں کو بحفاظت واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستانی سفارتخانہ نے زائرین کی واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 120 زائرین کو بے یارومدد گار چھوڑنے پر ٹور آپریٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ زائرین کی واپسی میں پاکستانی سفیر ساجد بلال اور سفارتی عملے کی محنت کو سراہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔