وقاریونس کے مشورے شاہین شاہ آفریدی کے کام آگئے

شاہین شاہ آفریدی جب بھی موقع ملے وقاریونس سے رہنمائی لیتے ہیں، قریبی ذرائع


Abbas Raza November 10, 2018
شاہین آفریدی یو اے ای میں وقار یونس کے مشوروں پر بھرپور عمل کررہے ہیں فوٹو: فائل

شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی وقار یونس کے مشوروں کی مرہون منت نکلی۔

شاہین شاہ آفریدی کے قریبی ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر جب بھی موقع ملے وقاریونس سے رہنمائی لیتے ہیں اور ان کے مشوروں پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، یو اے ای میں بھی وہ سابق کپتان کے مشوروں پر بھرپور عمل کررہے ہیں۔ بولنگ کوچ اظہر محمود بھی ہر میچ سے قبل حریف بیٹسمینوں کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ کرتے ہیں۔

سابق پیسر وقار یونس نے نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی کو آف کٹر اور یارکر کے بہتر استعمال کاطریقہ بتایا، ایک انٹرویو میں بھی شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وقار یونس نے بڑی رہنمائی کی ہے لیکن میرے آئیڈیل بولر وسیم اکرم ہیں، سابق پیسر کی طرح گیندوں کی ورائٹی تبدیل کرتا رہتا ہوں، آخری اوورز میں یارکر کو موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لئے مزید کام کر رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔