عابد علی پی سی بی کے اے ٹیموں کے ٹورز کی دریافت

قومی سینیئر ٹیم کی نمائندگی عابد علی کا ہدف


Muhammad Yousuf Anjum November 10, 2018
عابد علی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لگاتار پرفارمنس دے کر اے ٹیم میں جگہ پائی فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ اے کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والےنوجوان اوپنر عابد علی نے قومی سئنیر ٹیم کی نمائندگی کو اپنا ہدف بنالیا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے قومی اے ٹیم کے رکن عابد علی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لگاتار پرفارمنس دے کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرکے اے ٹیم میں جگہ پائی۔ وہ اے ٹیم کی جانب سے اب تک 514 رنز بناچکے ہیں جس میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ سے پہلے کھیلے گئے پریکٹس میچ کی دونوں اننگز میں پچاسی اور باون رنز بھی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ اے کے خلاف وہ چار اننگز میں اب تک ایک ناقابل شکست سنچری اور دو نصف سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

عابد علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں نیتھن لیون اور سٹارک کے خلاف کھیل کر بہت اعتماد ملا، ان کا سامنا کرتے ہوئے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر بنانے میں مدد کی۔ اس موقع پر کوچ سجاد اکبر، مجید بھائی، عبدالرحمان اور توصیف احمد نے بہت حوصلہ افزائی کی۔ اب نیوزی لینڈ اے کے خلاف سنچری کرنے سے مزید حوصلہ بڑھا ہے۔ یہ اب تک کی یادگار اننگز ہے۔ اب خواہش ہے کہ ٹیسٹ میچز کے لئے قومی ٹیم میں جگہ پاکر اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔