پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر میاں رشید کے ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

عبدالرشید تیل والا 6 سال تک 4 مقدمات میں اشتہاری رہے، کسٹم کورٹ کراچی میں سرنڈر کر دیا


کورٹ رپورٹر November 11, 2018
عدالت نے ملزم کی 4 مقدمات میں فی کس ایک ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کر لی۔ فوٹو:فائل

حلقہ این اے 169 بہاولنگرسے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر میاں عبدالرشید کے ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی کسٹم کورٹ میں اسمگلنگ سے متعلق سماعت ہوئی۔ این اے 169 بہاولنگر سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر میاں عبدالرشید نے کسٹم کورٹ میں سرنڈر کر دیا۔ ملزم نے موقف اختیار کیا کہ میرا اس کیس سے تعلق نہیں، ضمانت دی جائے۔

کسٹم حکام نے بیان میں کہا کہ ملزم مس ڈیکلریشن اور اسمگلنگ میں ملوث ہے، ضمانت نہ دی جائے۔ عدالت نے ملزم کی 4 مقدمات میں فی کس ایک ایک لاکھ میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے میاں عبدالرشید کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملتان کے رہائشی میاں عبدالرشید میسرز کامران لبریکیٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ میاں عبدالرشید نے 2009 میں پیٹرولیم مصنوعات خام مال کی باقیات امپورٹ کیں۔ دوران معائنہ ہزاروں لیٹر ڈیزل اسمگل کرنے کا انکشاف ہوا۔

میاں عبدالرشید کے خلاف مس ڈیکلریشن اور اسمگلنگ کی 4 الگ الگ ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ میاں عبدالرشید نے قومی خزانے کو 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ 2011 میں پیش کردہ چالان میں عبدالرشید کو مفرور ظاہر کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں