سیکیورٹی خطرات وکلا کا بینظیر قتل کیس کی پیروی سے انکاری

چوہدری ذوالفقار قتل کے بعددوسرے پراسیکیوٹرکوبھی دھمکیاں،وکیل مقرر نہیں ہوسکا

چوہدری ذوالفقار قتل کے بعددوسرے پراسیکیوٹرکوبھی دھمکیاں،وکیل مقرر نہیں ہوسکا فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہادت کیس کی پیروی کیلیے راولپنڈی اسلام آبادکے سینئر وکلا نے سرکاری پراسیکیوٹر بننے سے دوٹوک انداز میں انکارکر دیا ہے جس کے باعث مقدمے کی تفتیش کرنے والی ایجنسی ایف آئی اے ملک کے اس اہم ترین مقدمے کی سرکاری طور پر پیروی کیلیے نیاپراسیکیوٹر مقررکرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

اس مقدمے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی کوگزشتہ ماہ3مئی کو قتل کر دیا تھا ،ابھی تک اس کیس کا پراسیکیوٹرمقرر نہیںکیا جاسکا جبکہ اس مقدمے کے دوسرے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر علی نے بھی باکس سیکیورٹی فراہم کرنے تک پیروی سے انکارکردیا ہے ۔




ان کا موقف ہے کہ ایک پراسیکیوٹرکو شہیدکرنے کے بعد وہ آزادانہ طور پر اس کیس کی پیروی نہیں کرسکتے، انھیں بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع نے ایکسپریس کے رابطے پر تصدیق کی ہے کہ سینئر اور ماہر وکلاء نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سیکیورٹی خدشات کے باعث پیروی سے انکارکر دیاہے،ذرائع نے بتایا کہ اس بابت حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کر لیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story