سرکلرڈیٹ کے خاتمے سے لوڈشیڈنگ 4 گھنٹے کم ہوگی

آئی پی پیز کو 2 ماہ میں ادائیگیوں کا فیصلہ،بجلی پیداوارمیں1700میگاواٹ اضافہ متوقع


June 23, 2013
حکومتی معاشی ٹیم کی ایڈوائزری کونسل سے ملاقاتیں، سرکلر ڈیٹ سے بچنے کی حکمت عملی تیار. فوٹو: فائل

5کھرب تین ارب کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے لیے حکومتی معاشی ٹیم کی آئی پی پیزایڈوائزی کونسل سے ہونے والی ملاقاتوں میں طریقہ کارپرغورجاری ہے۔

آئی پی پیزادائیگیوں کے بعد بجلی کی پیداوارمیں1700میگاواٹ اضافہ کرے گی،لوڈ شیڈنگ میں4گھنٹے کمی آنے کاامکان ہے،مستقبل میں سرکلر ڈیٹ سے بچنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اوروزارت پانی و بجلی کی معاشی ٹیم نے آئی پی پیزکی ایڈوائزی کونسل کے ساتھ دواجلاس کیے ہیں جن میں5کھرب تین ارب روپے کے سرکلر دیٹ کی ادائیگی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال ہوا ہے، حکومت نے اعلان کردہ60دنوں میں اس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا عزم کیا ہے۔



سرکلر ڈیٹ کے خاتمے سے بجلی کی پیداوارمیں 1700میگاواٹ اضافہ ہو گاجس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں4گھنٹے تک کمی کاامکان ہے ،مستقبل میں بجلی کی پیداوارکے لیے پاور پلانٹس کوگیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقنی بنایا جا ئیگا اورفرنس آئل پر چلنے والے تمام پلانٹنس کوکوئلے پر شفٹ کیاجائیگا جس سے بجلی کے پیداواری اخراجات میں ساڑھے5کھرب روپے کی کمی آ سکے گی ،جس کا اعلان وزیر اعظم نواز شریف قومی توانائی پالیسی میں کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں