پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا

امریکا سمیت بڑے ڈونرز کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا


ویب ڈیسک November 11, 2018
امریکا سمیت بڑے ڈونرز کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں بحران کا سامنا فوٹو:فائل

پاکستان نے فلسطینی مہاجرین کیلئے امداد میں اضافہ کردیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اضافی امداد اقوام متحدہ کے امدادی ادارے 'اونروا' کے حوالے کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہے، امریکا سمیت بڑے ڈونرز (عطیہ دہندہ) کے ہاتھ کھینچ لینے سے عالمی ادارے کو فلسطینیوں کی امداد میں مالیاتی بحران کا سامنا ہے، اس لیے اسلامی تنظیم او آئی سی میں شامل ممالک نے اپنا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے فلسطین کے لیے آخری امداد میں بھی کٹوتی کردی

پاکستانی تعاون پر اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے کمشنر جنرل کراہن بوہی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ سفارتی تعاون بھی کر رہا ہے، عالمی ادارہ اس مالی امداد سے رواں سال پانچ لاکھ تیس ہزار فلسطینی مہاجر بچوں کے اسکول چلا سکے گا، امداد سے بنیادی صحت مراکز اور کلینک کھلے رکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے خدمات انجام دینے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی 'اونروا' کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں