ڈی جی نیب کو کہا ہے لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں چیف جسٹس
سپریم کورٹ کا نیب کو گریٹر لاہور سوسائٹی کیس کی تحقیقات 15 روز میں مکمل کرنے کا حکم
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈی جی نیب کو کہا ہے لوگوں سے احترام کے ساتھ پیش آئیں۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گریٹر لاہور سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب کو 15 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ لوگ سوسائٹیوں پر سانپ بن کر بیٹھے ہوئے تھے ان کے تبادلے کروائے گئے تو سیاسی لوگوں کی سفارشیں ڈھونڈنے لگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی نیب لاہور کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت موخر
سابقہ نگراں وزیر قانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ گریٹر لاہور سوسائٹی میں مجھے نیب میں بھی بلایا گیا ہے نیب کا کیس بند کروا دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی نیب کے انٹرویو کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع
چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کا کیس بند نہیں کروا سکتا، ڈی جی نیب کو کہا ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ احترام سے پیش آئیں، ضیاء حیدر صاحب جب نیب میں آئیں تو ان سے احترام سے پیش آیا جائے۔