میرے بھائی کے اغوا کا سوموٹو ایکشن نہیں لیا گیا موسیٰ گیلانی کاشکوہ

وزیراعظم نوازشریف یا وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا۔ موسیٰ گیلانی


Numainda Express June 23, 2013
وزیراعظم نوازشریف یا وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا۔ موسیٰ گیلانی۔ ۔فوٹو: وسیم عمران / ايكسپريس

پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے کہاہے کہ ان کے اغواہونے والے بھائی علی حیدرگیلانی کے بارے میں ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا۔

ملتان پولیس ابھی تک صرف شہادتیں جمع کر رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف یا وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے رابطہ نہیں کیا۔ ہفتے کو ایفیڈرین کیس میں عدالت میں پیشی کے بعد ایکسپریس سے خصوصی انٹرویومیں علی موسیٰ گیلانی نے کہاکہ میرے بھائی کے اغوا کے بارے میں ابھی تک سوموٹوایکشن بھی نہیں لیاگیا اور مسنگ پرسن(لاپتاافراد) کیس میں بھی انھیں شامل نہیں کیاگیا۔ کیا میرابھائی ابھی تک اس زمرے میں نہیں آتا؟ انھوں نے استدعاکی کہ ان کے بھائی کی جلد بازیابی و رہائی کے لیے خصوصی دعاکی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں