
ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارسلان نے سعودی عرب میں مقیم گجرات کی رہائشی لڑکی ثانیہ سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور بعد میں شادی کرلی تاہم دونوں کے گھر والے شادی سے لاعلم تھے، شادی کے بعد ارسلان نے ثانیہ کی غیراخلاقی ویڈیوز بنائیں اور بلیک میل کرنے لگا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بلیک میل کرکے لڑکی سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے تاہم مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے گھر والوں کو بتادیا جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے موبائل سے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔