فلم ’رنگیلا راجہ‘ کو ریلیز کی اجازت نہ ملنے پر گووندا پھٹ پڑے
کچھ لوگوں پر مبنی مخصوص گروہ نو سال سے میرے خلاف سازش کر رہا ہے، گوندا
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا فلم 'رنگیلا راجہ' کو ریلیز کی اجازت نہ ملنے پر پھٹ پڑے اور ریلیز میں تاخیر کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کو ریلیز کرنے کی تاحال اجازت نہ ملنے پر گووندا نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا مخصوص گروہ گزشتہ نو برس سے میرے خلاف سازش کر رہا ہے اور اسی وجہ سے میری فلم کو کسی بھی پلیٹ فارم پر ریلیز نہیں ہونے دیا جارہا جس کی تازہ مثال کچھ ہفتے قبل ریلیز ہونے والی فلم 'فرائے ڈے' ہے جسے میڈیا کی جانب سے مثبت ردعمل پیش کیے جانے کے باوجود سنیماؤں سے دور رکھا گیا۔
گووندا نے کہا کہ میں پہلے بھی خاموش تھا اور اب تک خاموش رہا لیکن سنسر بورڈ انڈسٹری کے مقبول ترین پروڈیوسر پہلاج نہلانی جی کی فلم کو کیسے روک سکتا ہے؟ وہ انڈسٹری کے معزز پروڈیوسر میں سے ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں کئی فلمی ستارے متعارف کرائے۔
اداکار نے مزید کہا کہ آج یہ بات افسوس کے ساتھ کہنی پڑ رہی ہے کہ ہماری انڈسٹری اس طرح کی نہیں تھی، اب ایسا لگتا ہے جیسے ہم کسی اور دنیا میں رہتے ہیں۔
بھارتی پروڈیوسر نہلانی نے بھی سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے سربراہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سربراہ نے جان بوجھ کر فلم کی ریلیز میں تاخیر کے لیے وقت پر فلم 'رنگیلا راجہ' نہیں دیکھی۔
پہلاج نہلانی نے مزید کہا کہ مجھے 8 دسمبر کو فلم کے ریلیز ہونے کی اُمید تھی لیکن سنسر بورڈ کے سربراہ نے فلم ' ٹھگس آف ہندوستان' دیکھ لی تاہم میری فلم نہیں دیکھی اور بغیر کسی وجہ کے غیر ضروری سین ختم کرنے کی فہرست پکڑا دی دراصل وہ اس طرح کرکے مجھے سزا دے رہے ہیں۔