شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ

شمالی وزیرستان میں آج عید منائی جارہے ہے ، اس موقع پر امریکہ کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا


ویب ڈیسک August 18, 2012
شمالی وزیرستان میں آج عید منائی جارہے ہے ، اس موقع پر امریکہ کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ، فوٹو فائل

ایکسپریس نیوز کے مطابق، شمالی وزیرستان میں شوال کےعلاقے شویدرمیں امریکی جاسوس طیارے کا حملہ، چارافرادجاں بحق ہوگئے۔

شمالی وزیستان کی تحصیل شوال کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے نے گاڑی اور گھر پر 2 میزائل فائر کئے۔ جسکے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں آج عید منائی جارہے ہے ، اس موقع پر امریکہ کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا ، یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکہ میڈیا میں یہ باتیں گرم ہیں کہ پاکسانی سیکورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں آپریشن لانچ کرنے والی ہیں ۔

امریکی میڈیا میں یہ خبریں آتی رہیں کہ پاکستان اور امریکہ مشترکہ آپریشن کریں گے ، آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں مشترکہ کاروائی کی خبریں مسترد کردیں،آرمی چیف نے یہ بھی واضح کیا کہ ہلیری کلنٹن کی جانب سے جو بیان آیا تھا ، اس میں کہا گیا تھا مربوط آپریشن ہوگا ،مربوط اور مشترکہ آپریشن میں بہت فرق ہے ، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مربوط آپریشن کا مطلب ہے کہ پاکستان کی فورسز اپنے علاقے میں کاروائی کریں گی اور افغان فورسز اپنے علاقے میں کاروائی کریں گی ، لیکن اس میں انٹیلی جنس شئیرنگ ہوگی ، یہ نہیں ہوگا کہ امریکی اور ایساف فورسز پاکستان کے ساتھ ملکر پاکستان کی سرزمین پر کوئی آپریشن کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں