پنجگور میں ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 2 پاکستانی جاں بحق
گاڑی میں سوار 7 افراد ایران جانے کیلیے تحصیل پروم سے بارڈرکراس کررہے تھے
بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایرانی بارڈر پر ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سے پک اپ گاڑی میں سوار 7 افراد ایران کی جانب جارہے تھے کہ تحصیل پروم سے جڑے بارڈر کو کراس کرنیوالے تھے کہ ایرانی فورسز نے فائرنگ کردی جس سے بلوچستان کے ضلع کیچ کا رہائشی عبداللہ اور ناوک سکنہ مہمند ایجنسی ہلاک ہوگئے ۔
زخمیوں میں دلاور سکنہ کوئٹہ ،حمزہ اللہ سکنہ مہمند ایجنسی و دیگر شامل ہیں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ،نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔