اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 311 ہوگئی

اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ملزم کو پھانسی نہیں دی گئی۔


Qaiser Sherazi November 12, 2018
اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ملزم کو پھانسی نہیں دی گئی۔

سینٹرل جیل اڈیالہ میںسزائے موت کے قیدیوں کی تعداد 311 ہوگئی ہے۔

جن میں6 خواتین بھی شامل ہیں،اڈیالہ جیل میں گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ملزم کو پھانسی نہیں دی گئی، سزائے موت کے 76 ملزمان کی اپیلیں سپریم کورٹ اور227 پھانسی کے ملزمان کی اپیلیں ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں۔

9 ملزمان کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس فیصلے کی منتظر ہیں۔رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں 19 ملزمان کی پھانسی کی سزائیں عمر قید میں تبدیل کی گئیں جب کہ 21 پھانسی کے ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں