پشاور میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ آتش بازی کے معمولی تنازع پر پیش آیا، پولیس


ویب ڈیسک November 12, 2018
دوستوں نے تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کردی فوٹو:فائل

نوتھیہ کے علاقے میں دوستوں کے درمیان فائرنگ سے نائب ناظم سمیت تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے نوتھیہ میں معمولی تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے نائب ناظم سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس میں کسی معمولی بات پر مہمانوں میں آپس میں تلخ کلامی ہوئی جنہوں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیا۔

اے این پی کے نائب ناظم شیر علی کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں اس کے دوست دعوت کے لیے مدعو تھے کہ ان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نے فائرنگ کردی۔ جاں بحق افراد میں شیر علی، اس کا بھائی طارق اور قریبی دوست شامل ہیں۔

گولیاں لگنے سے ایک راہ گیر سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیں اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں