کوئٹہ خودکش حملے میں پانچ جاں بحق عہدیدار

دہشت گردکاعیدالفطرکےدوران کوئی فوجی علاقہ میں کچھ نصب کرنےیا کوئی عوامی جگہ کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی ہو سکتا تھا۔


AFP August 18, 2012
سیکورٹی حکام کوئٹہ میں چیک پوسٹ پر ایک خود کش بم حملے کی سائٹ کا معائنہ کر رہیں ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ایک عہدیدار کے مطابق ''آج کوئٹہ میں راتوں رات چیک پوسٹ پر خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو اڑا دیا، اس دھماکے سے تین فوجیوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔''


ایف سی کے ترجمان مرتضی بیگ نے کہا کہ فرنٹیئر کور(ایف سی) کوئٹہ کے نیم فوجی اہلکار نے جمعہ کو دیر رات ایک ٹویوٹا کار کو شہر میں داخل ہوتے ہوئے سیکورٹی چیک کے لئے روک دیا تھا۔


مرتضیٰ بیگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ فوجی اہلکار ڈرائیور سے پوچھ گچھ کر رہے تھے،اسی دوران ہی اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس میں 3 ایف سی کے سپاہی اور دوملٹری انٹیلی جنس کے حکام ہلاک ہو گئے۔


عہدیدار نے کہا کہ حملہ آور کے بھی ٹکڑے ہو گئے تھے۔


انہوں نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد کا عید الفطر کے دوران کوئی فوجی علاقہ میں کچھ نصب کرنے یا کوئی عوامی جگہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہو سکتا تھا۔


انھوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے دہشت گردی کے ایک بڑے حملے کو ناکام کرنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔


تازہ ترین واقعے کی کسی نےبھی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں