کرم ایجنسی میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ایک شخص جاں بحق 6 زخمی

دھماکا صدہ بازار کے علاقے میں واقع ستین چیک پوسٹ کے پاس ایک مسافر گاڑی کے قریب ہوا


ویب ڈیسک June 23, 2013
دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ فوٹو: فائل

صدہ میں ستین چیک پوسٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدہ بازار کے علاقے میں ستین چیک پوسٹ کے پاس مسافر گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں