فاروق ستار کے الزامات سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا عامر خان

ایم کیو ایم کی تقسیم کا تاثر غلط ہے، رکن رابطہ کمیٹی


ویب ڈیسک November 12, 2018
ایم کیو ایم کی تقسیم کا تاثر غلط ہے، رکن رابطہ کمیٹی فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ فاروق ستار کے الزامات سے میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایک مقدمے میں پیشی کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن عامرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ایم کیو ایم کی تقسیم کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے جو غلط ہے، درحقیقت ایم کیو ایم اپنی جگہ کھڑی ہے اور پارٹی کا پورا سسٹم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کا ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار مجھ پر الزامات لگاتے رہیں، میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار سے متعلق مزید سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور اب جماعت کے رہنما کھلم کھلا ایک دوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں جب کہ پارٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی رکنیت ختم کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔