مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ایک اور نوجوان شہید

قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سیل


ویب ڈیسک November 12, 2018
قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سیل۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، نوجوان کی شہادت کے بعد بھی قابض فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک متعدد کشمیری شہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں