سلمان اور کترینہ کی بڑھتی دوستی نے رنبیرکی نیندیں اڑادیں

رنبیر اور کترینہ کی دوستی کے خوب چرچے تھے اوریہاں تک کہا جارہا تھا کہ دونوں بہت جلد شادی کا اعلان بھی کرسکتے ہیں


ویب ڈیسک June 23, 2013
رنبیر اور کترینہ کی دوستی کے خوب چرچے تھے لیکن اب دبنگ خان کی دوبارہ انٹری سے کہانی نے نیا موڑ لے لیا، فوٹو:فائل

دبنگ خان اور کترینہ کیف پھر ایک ہو گئے جبکہ ان دونوں کی دوستی کی وجہ سے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور پریشان ہو گئے۔

سلمان خان اورکترینہ کیف میں دوریاں ختم اورقربتیں بڑھتی جارہی ہیں، دونوں شکاگو کی ایوارڈ تقریب میں میزبانی کے فرائض سر انجام دینےکے ساتھ ساتھ خوب ڈانس کرتےبھی نظر آئیں گے، یہ تقریب 31 اگست کو بھارتی سینما کے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں سجائی جارہی ہے۔

کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ کبھی سلمان خان سے ناراض ہی نہیں تھی اور سلو میاں اب بھی ان کے بہترین دوست ہیں، سلمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی دوست کترینہ کیف کے ساتھ شکاگو میں بھرپور پرفامنس دیں گے۔

دوسری جانب سلمان اور کترینہ کی بڑھتی ہوئی دوستی کی وجہ سے رنبیر کپور کی اداسی بڑھ گئی ہے کیونکہ آج کل رنبیر اور کترینہ کی دوستی کے خوب چرچے تھے جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں تو یہ تک کہا جارہا تھا کہ دونوں جلد شادی کا اعلان کرسکتے ہیں لیکن اب دبنگ خان کی دوبارہ انٹری سے کہانی نے نیا موڑ لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں