استور اور کالام سمیت بالائی علاقوں میں برف باری موسم سرد ہوگیا

لاہور میں اسموگ کا راج برقرار، شہریوں کی آنکھوں اور گلے میں جلن

لاہور میں اسموگ کا راج برقرار، شہریوں کی آنکھوں اور گلے میں جلن فوٹو:فائل

استور اور کالام سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم سرد ہوگیا۔

وادی کاغان کے بالائی علاقوں ناران، جھیل سیف الملوک اور بابو سرٹاپ پر وقفہ وقفہ سے برفباری ہوئی۔ استور کے پہاڑوں پر رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شدید سردی ہے اور نمونیہ کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جب کہ جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے پر شہری شدید پریشان کا شکار ہیں۔


اسکردو کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے۔

بالاکوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ پنڈدادنخان کے گردونواح میں کالے بادلوں کا راج ہے اور بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں اسموگ چھائی ہوئی ہے جس کے باعث فضا گرد آلود ہے اور شہریوں کی آنکھوں اور گلے میں جلن محسوس ہورہی ہے۔ شہر کے چند علاقوں میں ہلکی ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد ہی پنجاب میں اسموگ ختم ہوگئی اور خشک سردی سے ہونے والی بیماریاں کم ہوں گی۔
Load Next Story