سوڈان حج درخواستیں جمع کرانے کیلئے آئے افراد کی دھکم پیل سے دیوارگرگئی 12 افراد ہلاک

حادثہ خرطوم میں اس وقت پیش آیا جب 4 ہزار سے زائد افراد حج درخواستیں جمع کرانے کے لئے سرکاری دفتر کے قریب جمع تھے۔

درخواستیں جمع کرانے کے لئے ہزاروں لوگ موجود تھے جنہوں نے ایک ساتھ عمارت میں گھسنے کی کوشش کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا،عینی شاہدین۔ فوٹو: اے ایف پی

سوڈانی دارالحکومت میں حج درخواستیں جمع کرانے کے لئے آنے والے افراد کی دھکم پیل سے دیوارگرنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دیوار گرنے کا حادثہ خرطوم کے جنوب مشرقی علاقے گیدارف میں اس وقت پیش آیا جب 4 ہزار سے زائد افراد حج درخواستیں جمع کرانے کے لئے سرکاری دفتر کے قریب جمع تھے،عینی شاہدین کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کے لئے ہزاروں افراد موجود تھے جنہوں نے ایک ساتھ عمارت میں گھسنے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی پر ماموراہلکاروں نے جب انہیں واپس پیچھے دھکیلا تو گنجائش کم ہونے کی وجہ سے دیوار گر گئی جس کی زد میں آ کر 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
Load Next Story