عدلیہ ملک میں آئین و قانون کی محافظ ہے چیف جسٹس ثاقب نثار

عدلیہ قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی، چیف جسٹس


ویب ڈیسک November 12, 2018
عدلیہ قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی، چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عدلیہ ملک میں آئین و قانون کی محافظ ہے اور اس کی بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انصاف کو قائم رکھنے کا وزن کیا ہوتا ہے یہ میں جانتا ہوں، انصاف کی فراہمی کرنا بڑی عزت کی بات ہے، انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری اللہ تعالی کی طرف سے عزت ہے۔ عدلیہ ملک میں آئین و قانون کی محافظ ہے، عدلیہ قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی شخصیت میں عظیم والد کا عکس تھا، انہوں نے عدلیہ کی خود مختاری اور جمہوریت کے لیے بہت کام کیا، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیاسی معاملات سے بالا تر ہو کر قانون کی حکمرانی کے لیے جدو جہد کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |