امریکی جنگی جہاز جاپان کے جزیرے میں گر کر تباہ

لڑاکا طیارے کے پائلٹس سے پیرا شوٹ کے ذریعے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی


ویب ڈیسک November 12, 2018
امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ پرواز بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ فوٹو : فائل

امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ جاپان کے جزیرے اوکی ناوا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کا جنگی طیارہ انجن میں خرابی کے باعث جاپانی جزیرے اوکی ناوا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں موجود دونوں پائلٹس کو بچالیا گیا ہے۔

انجن میں خرابی کے باعث لڑکا طیارہ فضاء میں ہچکولے کھانے لگا، خطرہ بھانپتے ہوئے کپتان اور معاون کپتان نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے سمندر میں چھلانگ لگالی جنہیں بعد ازاں سمندر سے بحفاظت نکال کر امریکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ترجمان جاپانی وزارت دفاع اوسامو کوساکائی کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارہ انجن میں خرابی کے سبب سمندر میں گر کر تباہ ہوا۔ افسوسناک واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جاپانی سمندر میں گر کر تباہ ہونے والا یہ پہلا امریکی جنگی طیارہ نہیں بلکہ اس سے قبل رواں برس 11 جون کو ایک فائٹر جیٹ طیارے کو بھی حادثہ پیش آیا تھا جب کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی امریکی بحریہ کا ایئرکرافٹ بھی اسی جزیرے میں سمندر برد ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں