ٹانگ ٹوٹنے کے باوجود دوڑ مکمل کرنے والی جاپانی ایتھلیٹ نے مثال قائم کردی

جاپانی طالبہ کی ریس کے دوران ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی اس کے باوجود 700 فٹ کا فاصلہ گھٹنوں کے بل چل کر ادا کیا


ویب ڈیسک November 12, 2018
جاپانی طالبہ نے 700 فٹ کا فاصلہ ٹوٹی ہڈی کے ساتھ گھٹنوں کے بل چل کر ادا کیا۔ فوٹو : جاپانی میڈیا

جاپانی طالبہ ری آئی لیڈا نے میراتھون ریس کے دوران ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ جانے کے بعد بھی اپنی دوڑ مکمل کی اور اپنی ساتھی تک گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے پہنچی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آئیواتانی سنگیو کارپوریٹ کے تحت 'ریلے میرا تھون ریس ایکی ڈِن' کے دوران 19 سالہ طالبہ لیڈا 26 میل کی ریس کے دوران گر گئیں جس کے باعث ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی تاہم ایتھلیٹ نے ہمت نہیں ہاری اور 700 فٹ کا فاصلہ اپنے گھٹنوں کے بل پر ادا کیا اور ساتھی کو ریلے دی۔

گھٹنوں کے بل چلنے کے باعث جاپانی ایتھلیٹ کے ہتھیلی اور گھٹنے شدید زخمی ہوگئے اور خون بہنے لگا لیکن اس کے باوجود سفر جاری رکھا۔ سوشل میڈیا پر بہادر ایتھلیٹ کی ویڈیو کو کافی پذیرائی ملی اور صارفین نے نوجوان طالبہ کی ہمت اور جذبے کو سراہا۔

جاپانی طالبہ نے کہا کہ میدان چھوڑنا کھلاڑی کے شایان شان نہیں ہوتا اس لیے آخری حد تک اپنی کوشش جاری رکھی، میں نہیں چاہتی تھی کہ صرف میری وجہ سے ہماری پوری ٹیم کو شکست کا سامنا ہو ۔ میرے اس عمل سے ملنے والی داد و تحسین نے حوصلوں کو مزید بلند کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں