چیئرمین نیب جاوید اقبال نے نیب افسران کے میڈیا انٹرویو پر پابندی لگادی

اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کی معلومات درکار ہوں گی تو ترجمان نیب موقف دینے کا مجاز ہوگا، چیئرمین نیب


ویب ڈیسک November 12, 2018
اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کی معلومات درکار ہوں گی تو ترجمان نیب موقف دینے کا مجاز ہوگا، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کے میڈیا انٹرویو پر پابندی لگادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تمام ڈی جیز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران کے میڈیا انٹرویو پر پابندی لگادی ہے جب کہ ڈی جی نیب لاہور کے میڈیا انٹرویو کا ریکارڈ بھی پیمرا سے طلب کرلیا گیا ہے جس کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے بات چیت کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

ترجمان نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام معزز اراکین اسمبلی کا احترام کرتے ہیں، اگر میڈیا کو کسی ریفرنس یا مقدمہ کی معلومات درکار ہوں گی تو ترجمان نیب موقف دینے کا مجاز ہوگا جب کہ میڈیا نیب کی جاری تحقیقات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہباز شریف کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی جس کا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں