پاکستانی ٹیم نے لگاتار وکٹ کے وسط میں دوڑ کر بھارت کو 10 رنز عطیہ کیے
ہم سے احمقانہ غلطی ہوئی، آئندہ احتیاط کریں گے، ندا ڈار
ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے لگاتار وکٹ کے وسط میں دوڑ کر بھارت کو 10 رنز عطیہ کیے.
اتوار کے روز کھیلے گئے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے مقابلے میں پاکستان ویمنز ٹیم کو 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پلیئرزکو پچ کے وسط میں دوڑنے کی وجہ سے 2،2 مرتبہ 5، 5 رنز کی پنالٹی ہوئی، اس میں یہ ایک پنالٹی انھیں آخری گیند پر دی گئی۔ اس حوالے سے ندا ڈار نے کہاکہ ہم سے احمقانہ غلطی ہوئی، آئندہ احتیاط کریں گے۔
واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے دوران ایک دن میں تین 5 رنز کی پنالٹی عائد کی گئیں، پاکستان کے ساتھ آئرلینڈ کو بھی آسٹریلیا سے میچ کے دوران 5 رنز سے ہاتھ دھونا پڑا۔
پورے دن کے دوران امپائرز کھلاڑیوں کو وکٹ کے درمیان میں دوڑنے سے روکتے رہے، تین پنالٹیز کے بعد پوری توجہ اب اس ایشو کی جانب مبذول ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ ایونٹ سے قبل ہی آفیشلز کی جانب سے بولرز اور بیٹسویمنز کو ڈینجر زون میں دوڑنے سے منع کیا گیا تھا۔