آسیہ بی بی کو پناہ دینے کے معاملے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں جسٹس ٹروڈو

ہم ہر ملک کے داخلی معاملات کا احترام کرتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم


AFP November 13, 2018
ہم ہر ملک کے داخلی معاملات کا احترام کرتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

MULTAN: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آسیہ بی بی کو پناہ دینے کے معاملے پر پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہے۔

پیرس میں امن کانفرنس میں شرکت کے موقع پر خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ آسیہ بی بی کو پناہ دینے کے معاملے پر مذاکرات کررہے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہر ملک کے داخلی معاملات کا احترام کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔