آسیہ بی بی کو پناہ دینے کے معاملے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں جسٹس ٹروڈو

ہم ہر ملک کے داخلی معاملات کا احترام کرتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم

ہم ہر ملک کے داخلی معاملات کا احترام کرتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

MULTAN:
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آسیہ بی بی کو پناہ دینے کے معاملے پر پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہے۔


پیرس میں امن کانفرنس میں شرکت کے موقع پر خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ آسیہ بی بی کو پناہ دینے کے معاملے پر مذاکرات کررہے ہیں۔ کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہر ملک کے داخلی معاملات کا احترام کرتے ہیں۔
Load Next Story