ڈیم فنڈ ریزنگ چیف جسٹس 20 نومبر کو برطانیہ جائیں گے

مانچسٹر، لندن میں5پروگرام شیڈول،آخری پروگرام کے میزبان باکسرعامرخان ہیں۔


News Agencies/Numainda Express November 13, 2018
جسٹس کھوسہ کابھی بیرونی دورہ، جسٹس گلزارقائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔ فوٹو : فائل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 20 نومبر سے 28 نومبر تک ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

چیف جسٹس 20 نومبرکو لاہور سے لندن روانہ ہوں گے اور21 نومبرکو Gray's Inn کے ہال میں فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس 22 نومبرکو رائل نواب بلڈنگ ، 23 نومبر کو مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

چیف جسٹس 25 نومبرکو لندن واپس آئیں گے اور ڈاکٹر طارق محمودکی جانب سے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں آخری میزبان معروف پاکستانی نژاد برطانوی با کسر عامر خان ہوں گے جن کی تقریب 26نومبرکو لندن میں ہوگی،چیف جسٹس 28 نومبرکو ملک واپس آئیں گے۔

فنڈ ریزنگ کیلئے سپریم کورٹ کے وکیل میاں ظفر اقبال کلانوری بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اس دورے کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ بھی 20نومبر سے بیرون ملک دورے پر جارہے ہیں۔چیف جسٹس اور سینئر ترین جج کی عدم موجودگی میں جسٹس گلزار احمدکی بطور قائم مقام چیف جسٹس تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں