تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیاتی ملازمین کا مظاہرہ

پریس کلب کے باہر دھرنا، ٹریفک کئی گھنٹے معطل، ادائیگی کیلیے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن


Nama Nigar June 24, 2013
ٹی ایم اے مٹیاری کے 164 ملازمین نے 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے سروس روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کردی. فوٹو: فائل

ٹی ایم اے مٹیاری کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پریس کلب کے باہر دھرنا دیا، جس سے ٹریفک کئی گھنٹے معطل رہی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے مٹیاری کے 164 ملازمین نے 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے سروس روڈ پر دھرنا دے کر روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین نے کہا کہ اگر 24 گھنٹوں میں تنخواہیں نہ ملی تو قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔



انھوں نے کہا کہ ہمیں تنخواہیں ادا کرنے کے بجائے نوکری سے برطرفی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، نہ ہمیں مستقل کیا جارہا ہیاور نہ ہی تنخواہیں دی جارہی ہیں، ایس این ای کے تحت ملازمت دی گئی لیکن اب تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں۔ دوسری جانب ٹی ایم او پرویز بھٹو نے بتایا کہ ملازمین کو 2 دنوں کے اندر تنخواہیں جاری کی جائیں گی۔ اس موقع پر ملازمین نے پریس کلب کے سامنے نعرے لگائے اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں