میرپورخاص دیوار گرنے سے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں جاں بحق

واقعہ نواحی گاؤں میں پیش آیا، ہلاک شدگان کی عمریں 4سے 9سال کے درمیان تھیں، بچیاں متاثرہ دیوار کے پاس کھیل رہی تھیں

لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

میرپورخاص کے علاقے سندھڑی کے قریب گاؤں شہزاد شر میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 سگی بہنوں سمیت 3 پھول سی بچیاں دب کر جاں بحق ہوگئیں، بچیوں کی لاشیں دیکھ کر گاؤں میں کہرام مچ گیا۔




سندھڑی پولیس کے مطابق گاؤں شہزاد شر میں کچے گھروں کو مسمار کر کے نئے مکانات تعمیر کرنے کا کام جاری تھا کہ اس دوران جب ایک مکان کی دیوار گرائی گئی تو اس کے قریب کھیلنے والی 2 بہنیں 6 سالہ راشدہ، 4 سالہ خالدہ جبکہ9 سالہ امبرین ملبے تلے دب کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
Load Next Story