بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن 70دیہات کے کنکشن منقطع

وصولیوں کیلیے حیسکو میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ، کارروائی کی اطلاع پر بجلی چوروں میں کھلبلی مچ گئی


Nama Nigar June 24, 2013
نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی۔ فوٹو: فائل

4 کروڑ روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 2 تعلقوں کے 70 گاؤں اور 4 سو سے زائد بجلی کنکشن منقطع جبکہ بجلی چوری پر 100 سے زائد کنکشن بھی کاٹ دیے گئے۔

بقایاجات کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی کی خصوصی ہدایت پر 2 تعلقوں میں بجلی چوروں اور کروڑوں روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر شروع کیے گئے گرینڈ آپریشن کے دوران اسسٹنٹ منیجر ملک غلام نبی نے لائن سپرنٹنڈنٹ بھگوان داس اور حاجی خان محمد ابڑو کے ہمراہ تعلقہ سندھڑی، ہنگورنو، پھلاڈیوں، تگوسر،ڈھلیار، بھٹ جانئی، ہیرومل، لون کھان اور کھپرو میں 70 گاؤں کی بجلی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران 100 سے زائد کنکشن منقطع کرکے تار اور میٹر تحویل میں لے لیے۔



نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی۔ ملک غلام نبی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیل کے باوجود حیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندگان اور بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور بقایاجات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ انھوں نے کہاکہ چیف ایگزیکٹو کی جانب سے دیے گئے وصولی کے ہدف کو پورا کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں